-
منہاج القرآن انٹرنیشنل نیلسن میں ایہ ایم ریڈیو اور مسجد کا افتتاح
- 01 جنوری 2001ء
برطانیہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل نیلسن کے زیراہتمام ایف ایم ریڈیو اور نئی مسجد کی افتتاحی تقریب گزشتہ دنوں منعقد ہوئی۔ یہاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مسجد کے صحن میں لگی تختی کی نقاب کشائی سے جامع مسجد کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا۔ اس کے علاوہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام شروع کئے گئے پینڈل کے پہلے کمیونٹی "آواز" ایف ایم ریڈیو کا افتتاح بھی کیا۔ اس کے لیے آپ نے اپنے ہاتھ سے فیتہ کاٹا۔ مزید ...
-
اقبال ڈے پر کالج آف شریعہ میں تقریری مقابلہ
- 09 نومبر 2007ء
شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر مورخہ 9 نومبر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سڈیز ماڈل ٹاون میں خصوصی تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ "تصور اقبال اور تصویر پاکستان" کے عنوان سے ہونے والے اس مقابلے کو طلباء کی نمائندہ بزم منہاج نے منعقد کیا۔ اس پروگرام کی صدارت پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ ان کے ساتھ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، ڈاکٹر علی اکبر قادری الازہری، میاں محمد عباس نقشبندی، پروفیسر ظہور احمد الازہری، رانا محمد اکرم قادری، سہیل احمد رضا، ضیاء الحق بخاری، صابر حسین نقشبندی، محمد آصف قادری اور شہادت خان بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ مزید ...
-
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی قائدین کی مزار اقبال پر حاضری
- 09 نومبر 2007ء
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی قائدین نے یوم اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو شاعر مشرق حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک انوار اختر ایڈوکیٹ کی سربراہی میں وفد جس میں PAT کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سہیل رضا، مرکزی رہنما لہراسب خان گوندل، چوہدری محمد افضل گجر، نجم الثاقب، عبدالواحد بٹ، شکیل احمد طاہر، شیخ خورشید اور پروفیسر سجاد العزیز قادری شامل تھے۔ مزید ...
-
فرید ملت سیمینار
- 29 اکتوبر 2007ء
مورخہ 29 اکتوبر 2007ء بروز پیر 11 بجے دن شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عظیم والد گرامی فرید ملت حضرت علامہ ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام عظیم الشان ’’فرید ملت سیمینار‘‘ مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی امیر تحریک حضرت صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن خان درانی نے فرمائی جبکہ جگر گوشہ حضور شیخ الاسلام حضرت صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ مزید ...
-
منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے زیراہتمام بین المذاہب سیمنار
- 18 اکتوبر 2007ء
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے سنٹر منہاج القرآن رامہورڈ روڈ لندن کے زیراہتمام بین المذاہب سیمینار 18 اکتوبر کو منعقد ہوا۔ یہ برطانیہ میں دورہ صحیح مسلم شریف سے پہلے ریفریشر ایونٹ تھا۔ اس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کی۔ مزید ...
-
تحریک منہاج القرآن کا عید ملن ڈنر
- 27 اکتوبر 2007ء
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عید ملن ڈنر کی تقریب مورخہ 27 اکتوبر کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ یہ پروگرام شب سوا نو بجے کانفرنس ہال میں شروع ہوا۔ اس کی صدارت صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے کی۔ ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک انورا اختر ایڈوکیٹ، پروفیسر محمد نواز ظفر، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی، ناظم علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ، محمد عاقل ملک اور دیگر مرکزی قائدین کے علاوہ اعتکاف کی جملہ انتظامی کمیٹیوں کے ناظمین، سیکرٹریز ا ور اراکین بھی معزز مہمانوں میں موجود تھے۔ مزید ...
-
انوار اختر ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ کی نمازہ جنازہ
- 29 اکتوبر 2007ء
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ کی نمازجنازہ 29 اکتوبر کو ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے نماز جنازہ پڑھائی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فرزند صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک چوہدری محمد شریف، منہاج القرآن علماء کونسل کے ناظم علامہ فرحت حسین شاہ، ناظم مالیات جاوید اقبال قادری، سید علی غضنفر کراروی، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، امیر پنجاب احمد نواز انجم، امیر لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، نجم الثاقب اور تحریک کے دیگر مرکزی قائدین و کارکنان نے شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کی مرکزی قیادت کے علاوہ تحریک خاکسار کے چیئرمین علامہ حمید الدین مشرقی، وکلاء اور مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کے ساتھ اہل علاقہ کی کثیر تعدادنے بھی نماز جنازہ پڑھی۔ مزید ...
-
تحریک منہاج القرآن کا 27 واں یوم تائسیس اور عید ملن پارٹی
- 18 اکتوبر 2007ء
تحریک منہاج القرآن کے 27 ویں یوم تائسیس کے سلسلے میں مورخہ 18 اکتوبر کو یوم تائسیس اور عید ملن پارٹی کی پر وقار تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت شیخ الاسلام کے لخت جگر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے کی۔ مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلی ڈٓاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، نائب امیر تحریک بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، سئنیر نائب ناظم اعلی کرنل (ر) محمد احمد، سید علی غضنفر کراروی، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، امیر پنجاب احمد نواز انجم، ناظم میڈیا ڈاکٹر شاہد محمود، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر، منہاج یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ایس ایم شفیق، ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی، چوہرری محمد اشرف، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے چیف ایڈیٹر سید منظور احمد ترمذی کے ساتھ مرکزی نظامتوں اور شعبہ جات کے ناظمین بھی معزز مہمانوں میں موجود تھے۔ ان کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے مرکز کے کارکنان اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین بھی پروگرام میں شریک تھیں۔ مزید ...

