پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی قائدین کی مزار اقبال پر حاضری
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی قائدین نے یوم اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو شاعر مشرق حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک انوار اختر ایڈوکیٹ کی سربراہی میں وفد جس میں PAT کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سہیل رضا، مرکزی رہنما لہراسب خان گوندل، چوہدری محمد افضل گجر، نجم الثاقب، عبدالواحد بٹ، شکیل احمد طاہر، شیخ خورشید اور پروفیسر سجاد العزیز قادری شامل تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی قائدین کے اس وفد نے شاعر مشرق کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر یہاں حاضری کے لیے آنے والے دیگر زائرین بھی تقریب میں شامل تھے۔
انوار اختر ایڈوکیٹ نے حاضری کے بعد حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاعر مشرق نے اپنی شاعری اور فکر سے قوم میں آزادی کی فکر کو بیدار کیا۔ ان کی شاعری برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے۔ آج ملک پاکستان میں ان کی عملی فکر سے انحراف کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر مرکزی قائدین نے شاعر مشرق کا منظوم کلام بھی بطور ہدیہ عقیدت پیش کیا۔
آخر میں وفد نے شاعر مشرق کے لیے فاتحہ خوانی اور ملکی ترقی و استحکام کے لیے خصوصی
دعا کی۔
تبصرہ