منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی سالگرہ تقریبات
بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن و چیئرمین پاکستان عوامی تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56 ویں سالگرہ 19 فروری کو دنیا بھر میں منائی گئ۔ اس پُرمسرت موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکز پر دو خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پہلی تقریب منہاج یونیورسٹی بغداد ٹاؤن، ٹاؤن شپ کے نیوکیمپس میں منعقد ہوئی۔ قبل ازیں 19 فروری کی صبح منہاج یونیورسٹی ٹاؤنشپ میں ہونیوالی تقریب کا آغاز صبح 11:00 بجے ہوا۔ اس کی صدارت ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر نذیر احمد رومانی، کرنل (ر) محمد احمد، جی ایم ملک، ساجد محمود بھٹی، محمد عاقل ملک، علامہ غلام ربانی تیمور، پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز ڈاکٹر کرامت اللہ مغل، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر، محمد عباس نقشبندی، منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ فرح ناز اور دیگر مرکزی قائدین نے شرکت کی، اس کے علاوہ منہاج یونیورسٹی و کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز، منہاج کالج برائے خواتین، تحفیظ القرآن کالج اور منہاج یونیورسٹی کے مختلف کالجز کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ مزید ...

