اسلامی فقہ پر شیخ الاسلام کا خصوصی لیکچر
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا 23 اپریل کو اسلامی فقہ کے موضوع پر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں خصوصی لیکچر ہوا۔ اس تقریب میں لاہور بار کے وکلاء لاہور ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان، مختلف طبقہ ہائے فکر کی معزز شخصیات اور علماء و مشائخ کی بڑی تعداد یہاں موجود تھی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین اور کالج آف شریعہ کے اساتذہ کرام کے ساتھ منہاج یونیورسٹی کے طلبہ بھی اس لیکچر میں شریک تھے۔ شیخ الاسلام نے اپنے لیکچر میں اسلامی فقہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں ایسے سکالرز کی بڑی تعداد موجود ہے جو اسلامی تعلیمات کو صحیح نہ سمجھنے کی صورت میں غلط فہمی کا شکار ہیں۔ ایسے لوگوں کی اسلامی تعلیمات سے کم فہمی کی وجہ نام نہاد مغربی مفکرین کی اسلام کے حوالے سے لکھی گئی کتب کا مطالعہ کرنا ہے۔ ہمارے مسلم سکالرز مستشرقین کی کتب پڑھنے کے بعد اسلام کے حوالے سے اپنی رائے قائم کرتے ہیں۔ ایسے سکالرز خود کو اسلام کے سکالرز کہلاتے ہیں لیکن ان کی سٹڈی مغربی مفکرین اور مستشرقین کی انگلش کتب ہیں۔ یہ مسلم سکالرز جب اسلام کو اس کے اصل عربی متن کے ذریعے نہیں پڑھیں گے تو پھر ان کو اسلام کا صحیح علم کس طرح ہو گا؟ ایسے سکالرز اسلام کی اصل تعلیمات سے بہت دور ہیں۔ مزید ...

