مدینہ منورہ میں صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کی رسم نکاح
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے لخت جگر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کی رسم نکاح سفیر یورپ علامہ حافظ نزیر احمد کی صاحبزادی سے 3 ستمبر کو مدینہ منورہ میں انجام پائی۔ اس موقع پر مدینہ منورہ میں رسم نکاح کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، مسجد نبوی کے متولی الشیخ ہاشم بن احمد، سفیر یورپ الحاج علامہ حافظ نذیر احمد، صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور مدینہ منورہ سے دیگر معزز شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سعودی عرب کے قائدین اور دیگر مہمان بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس کے بعد رسم نکاح باقاعدہ
طور پر انجام پائی۔ اس پر مسرت موقع پر تقریب کے تمام شرکاء نے صاحبزادہ حسین محی الدین
قادری کو خصوصی مبارکباد دی۔ تقریب کے اختتام پر تمام حاضرین کے لیے ایک پروقار ڈنر
کا بھی اہتمام کیا گیا۔
دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں اس نکاح کی خوشی میں 4 ستمبر کو ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی، مرکزی ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، بریگیڈئر (ر) اقبال احمد، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، ساجد محمود بھٹی اور دیگر مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام قائدین نے صاحبزادہ حیسن محی الدین قادری کی نکاح پر خوشی کا اظہار کیا اور مدینہ منورہ میں اس رسم کی ادائیگی پر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کو خصوصی مبارکباد دی۔ تقریب کا اختتام ایک پر وقار ظہرانے سے ہوا۔
تبصرہ