انقلاب عوام کا مقدر سنوارنے کیلئے ہے نہ کہ انتخابی اصلاحات اور الیکشن کمیشن کی تبدیلی کیلئے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری
سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم ٹربیونل عدل و انصاف اور شہداء کے خون سے مذاق ہے۔ شہداء کے خون سے نہ تو بے وفائی ہو گی اور نہ ہی انقلاب مؤخر ہو گا۔ انقلاب 20 کروڑ عوام کا مقدر سنوارنے کیلئے ہے نہ کہ انتخابی اصلاحات اور الیکشن کمیشن کی تبدیلی کیلئے۔ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی دہشت گردی اور عراق میں مسلح خلافت کی مذمت کرتے ہیں۔ شریف برادران کی دولت نے انتخابی نظام کو اپنے پنجوں میں جکڑ رکھا ہے۔ آئین پاکستان کے مطابق عوام اقتدار کے حقیقی مالک و اختیار رکھتے ہیں۔ ظلم، کرپشن، ناانصافی اور بے روزگاری کی انتہا سے نااہل حکمران اپنا حق حکمرانی کھو چکے ہیں۔ انقلاب کے بعد کڑا احتساب ہو گا۔ کرپٹ عناصر کا خاتمہ کر کے پڑھے لکھے اور ایماندار نوجوانوں کو تعینات کیا جائے گا۔ میڈیا ورکرز مجاہدین انقلاب ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طاہر القادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مزید ...

