راولپنڈی: ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز اور مرکزی ناظمہ ویمن ونگ PAT کی پرامن بقائے باہمی سیمینار میں شرکت
کرسچین سٹڈی سنٹر راولپنڈی کے زیراہتمام دو روزہ Peaceful Co-existence سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا اور مرکزی ناظمہ پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ سیمینار کا باقاعدہ آغاز محترمہ عائشہ مبشر نے صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا، بعد ازاں محترمہ ملکہ صباء نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اس موقع پر مس جینیفر ڈائیرکٹورس نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔ وفد میں اسسٹنٹ ایڈیٹر ماہنامہ دختران اسلام محترمہ ملکہ صباء، ٹاؤن کوآرڈینیٹر ویمن لیگ محترمہ عائشہ مبشر اور تحصیلی تنظیمات کی عہدیداران و کارکنان بھی شریک تھیں۔ مزید ...