برطانیہ: عالمی برادری سمیت تمام اسلامی ممالک نے نوجوانوں کو فروغ امن اور انسدادِ دہشت گردی پر کبھی کوئی نصاب ہی نہیں دیا: ڈاکٹر طاہرالقادری
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ وہ پہلے کبھی لندن پلان پر آئے تھے اور نہ اب آئے ہیں۔ ان کی لندن آمد کا مقصد نوجوان نسل کو بنیاد پرستوں اور دہشت گردوں کے خلاف علمی اسلحہ فراہم کرنا ہے۔ وہ گذشتہ روز لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ فروغ امن اور انسانیت کو قتل و غارت گری سے بچانے کے لیے انہوں نے چند سال قبل چھ سو صفحات پر مشتمل جامع تحریری فتویٰ جاری کیا تھا، مگر اس کے بعد عالمی برادری سمیت تمام اسلامی ممالک نے کبھی کوشش نہیں کی کہ نوجوانوں کو ایسا جامع نصاب مہیا کیا جائے جس کے ذریعے وہ نام نہاد جہادیوں کے فکری حملوں سے محفوظ ہو سکیں۔ مزید ...

