پاکپتن شریف: عوامی تحریک کی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کی عدم گرفتاری و جعلی JIT رپورٹ کیخلاف احتجاجی ریلی
پاکستان عوامی تحریک پاکپتن شریف کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور جعلی JIT رپورٹ کیخلاف پریس کلب پاکپتن تا نگینہ چوک پاکپتن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں مختلف طبقائے فکر، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 17 جون 2014ء کو ظلم کی داستان رقم کی گئی اور 14 معصوم جانوں کے جنازے اُٹھے جبکہ جعلی JIT رپورٹ پیش کرکے انصاف کا جنازہ بھی نکال دیا گیا ہے اور شہدا ئے ماڈل ٹاؤن کے گھروں میں انصاف کی عدم فراہمی پر ایک دفعہ پھر صف ماتم بچھ گئی ہے۔ جب تک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف نہیں فراہم کیا جائے گا ملک میں اس جیسے سانحات رو نما ہوتے رہیں گے۔
احتجاجی ریلی کی قیادت امیر تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن سید ابوداؤد شاہ بخاری، سرپرست پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن میاں محمد شریف سُسل، ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک پیر محمد احمد چشتی، ضلع ناظم ڈسٹرکٹ پاکپتن رانا غلام مصطفی فریدی، ڈسٹرکٹ ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن میاں ثناء اللہ سکھیرا، تحصیل صدر TMQ پاکپتن اشرف حیدری، تحصیل صدر TMQعارفوالہ رشید رضا، تحصیل ناظم پاکپتن محمد عقیل شہباز ایڈووکیٹ، تحصیل صدر پاکستان عوامی تحریک وحید شہزاد بھٹہ، سٹی صدر PAT ماسٹر محمد رمضان، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک تحصیل پاکپتن و صدر پاکستان عوامی تحریک لائرز فورم مسعود الرحمٰن ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن میاں یٰسین تبسم ایڈووکیٹ، ڈوویژنل کوآرڈنیٹر MSM رائے منظور کھرل، ضلعی کوآرڈنیٹر MSM میاں طہماس ہمایوں، تحصیل صدر MYL علی حیدر شاہ، صدرMSM تحصیل پاکپتن مرزا عدیل بابر نے کی۔ ڈسٹرکٹ صدر سنی تحریک مفتی زاہد اسدی چیئرمین سول سوسائٹی الائنس مہر ذوالفقار احمد، سربراہ الخدمت فاونڈیشن اخترخاں بلوچ،سنیئر راہنما جماعت اہلسنت پیر شاکر طیبی نے بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی میں خصوصی شرکت کی۔
سرپرست عوامی تحریک میاں شریف سسل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظالم اعلیٰ نے ایک قاتل کو اپنی کابینہ میں شامل کر کے انصاف کا قتل عام کیا ہے اور پاکستانی قوم کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جھوٹ پر مبنی JIT رپورٹ کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور ہم شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون کے ایک ایک قطرے کا قصاص لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
ریلی کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر تحریک سید ابو داؤد شاہ نے کہا کہ جب ڈاکٹر طاہرالقادری نے آمرانہ و ظالمانہ نظام اقتدار و کرپٹ نظام انتخاب کیخلاف آواز بلند کی تو ان کی آواز کو دبانے کیلئے اقتدار کے نشے میں مست ظالم حکمرانوں نے ماڈل ٹاؤن میں ان کے گھر پر حملہ کیا اور وہاں خون کی ندیاں بہا دی گئیں۔ انہوں نے زور دیا کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ شائع کرنے کی بجائے حکومت نے ظلم کے پہاڑ گرانے والے وزیروں و افسران کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے جعلی JIT ٹیم مقرر کی جس نے جھوٹ پر مبنی رپورٹ دے کر انصاف کا قتل عام کیا اور ذمہ داران کو کلین چٹ دے دی گئی۔ ہم اس جے آئی ٹی رپورٹ کو نہیں مانتے۔ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے کہ وارثانِ ماڈل ٹاؤن کو اعتماد میں لیتے ہوئے فرض شناس افسران پر مشتمل ایک غیر جانبدار جے آئی ٹی بنائی جائے جو انصاف کے تقاظوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی رپورٹ پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ڈاکٹر طاہر القادری شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا قصاص لینے کیلئے ورثائے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے درمیان ہوں گے اور ذمہ داران کو تختہ ء دار پر لٹکائے جانے تک انصاف کی اس جدو جہد کی قیادت سنبھالیں گے۔
تبصرہ