جھنگ: پاکستان عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جعلی JIT رپورٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
(5 جون 2015ء) پاکستان عوامی تحریک جھنگ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والی جعلی جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، جس میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی کا آغاز جھنگ پریس کلب سے ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے ایوب چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔
احتجاجی ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلےکارڈز اُٹھا رکھے تھے جن میں حکومت مخالف نعرے درج تھے۔ شرکاء کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کا مطالبہ کیا گیا۔
تبصرہ