بلوچستان نیشنل پارٹی اور عوامی تحریک چاغی کے رہنماوں کی مشترکہ پریس کانفرنس
پاکستان عوامی تحریک چاغی بلوچستان کے رہنماؤں نے دالبندین پریس کلب میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک چاغی کے صدر میر میکائیل نظر سنجرانی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی۔ پریس کانفرنس میں سینئر مرکزی رہنماء بلوچستان نیشنل پارٹی محمد ہاشم نوتیزئی، دونوں جماعتوں کے ضلعی عہدیدار اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عوامی تحریک چاغی کے صدر میر میکائیل نظر سنجرانی نے بلوچستان کے حلقہ این اے 260 کوئٹہ چاغی کے ضمنی الیکشن میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا۔ مزید ...

