راجہ فاروق حیدر کا بیان شہدائے کشمیر کے خون سے غداری ہے۔ جموں کشمیر عوامی تحریک
جموں کشمیر عوامی تحریک کے صدر سردار محمد منصور احمد خان نے راجہ فاروق حیدرکے کشمیر کے خلاف بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی رہنماوں کے ساتھ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر کا الحاق سے متعلق بیان شہدائے کشمیر کے خون سے غداری ہے جو نواز شریف اور اقتدار کی محبّت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپنے اقتدار کو کمزور ہوتا دیکھ کراور کرپٹ شریف برادران کے اشاروں پر انہوں نے ذاتی سیاسی مفاد کے لئے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ۔ مزید ...

