روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سندھ بھر میں بھرپور احتجاج ہوگا: صدر عوامی تحریک لوئر سندھ ندیم احمد نقشبندی
پاکستان عوامی تحریک لوئر سندھ کے صدر ندیم احمد نقشبندی نے اپنی رہائش گاہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر ڈگری سمیت سندھ بھر میں رونگیا مسلمانوں پر ہونے والے انسانیت سوز تشدد کے خلاف بھرپور احتجاج ہوگا۔ سندھ میں ڈگری، ماتلی، بان سعید آباد، حیدرآباد سمیت پاکستان کے 100 سے زائد مقامات پر پاکستان عوامی تحریک اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ برما میں مسلمانوں کی نسل کشی ناقابل برداشت عمل ہے عالم اسلام کو اس کے خلاف یک زبان ہوکر آواز بلند کرنی ہوگی۔ مزید ...

