شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کا جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ کے حصول کیلئے مال روڈ پر دھرنا
ڈاکٹر طاہرالقادری نے ناصر باغ مال روڈ پر شہدائے ماڈل ٹاون کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے میں خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے مظلوم خاندانوں کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں اور خاندان احتجاجی دھرنے میں بیٹھے ہیں۔ شہداء کے لواحقین آج بھی اپنی ایمان کی طاقت کیساتھ کھڑے ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت انہیں خرید نہیں سکی۔ دنیا کی کوئی طاقت آپ کو انصاف سے دور نہیں کر سکتی۔ اگر انصاف نہ ملا تو عید کے بعد فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی میں احتجاجی ریلیاں اور دھرنے ہوں گے۔ عنقریب ماڈل ٹاون کیس میں دونوں بھائی پھانسی پر لٹکنے والے ہیں۔ مزید ...

