فیصلہ پاکستان کے حق میں آیا، عدلیہ اور قوم کو مبارکباد : ڈاکٹر طاہرالقادری
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کی طرف سے نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کے فیصلہ کو تاریخی قرار دیا اور عدلیہ اور قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ متفقہ فیصلہ آنے پر زیادہ خوشی ہے، جے آئی ٹی کے تمام ممبرز اور لارجر بنچ کے تمام معزز ممبرز نے ہم آواز ہو کر کہا کہ وزیر اعظم صادق اور امین نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے ایک خائن سے قوم کی جان چھڑائی ججز اور جے آئی ٹی ممبرز نے قوم پر احسان کیا، اشرافیہ کی کرپشن کو بے نقاب کرنیوالے صحافی، اینکر اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور وکلاء بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مزید ...

