چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی قائدین کے وفد نے ماڈل ٹاون میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ایک بھائی پانامہ کیس میں گیا دوسرا ماڈل ٹاؤن قتل عام کیس میں گھر جائے گا۔ احتجاج کا فیصلہ اے پی سی میں مشاورت سے کریں گے۔ عمران خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ماڈل ٹاون کی قتل و غارت گری خود ٹی وی پر براہ راست دیکھی۔ انصاف کیلئے پوری جماعت ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہے اور ڈاکٹر صاحب جو لائحہ عمل دیں گے ساتھ کھڑے ہوں یہ سیاسی معاملہ نہیں انسانی معاملہ ہے۔ مزید ...

