شیخ رشید کی سربراہ عوامی تحریک سے ملاقات، شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی
ڈاکٹر طاہرالقادری نے شیخ رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کے ذریعے چھپا ہوا سچ سامنے آگیا۔ عوام کے دباؤ کے ذریعے قاتلوں کے گریبان پکڑیں گے۔ شیخ رشید نے ہمیشہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ظلم کے خلاف آواز بلند کی، آج بطور خاص ان کی آمد پر ان کے شکر گزار ہیں۔ عوام کی پرامن طاقت سے قاتلوں، لٹیروں کو کک آؤٹ کریں گے۔ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ نے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو قاتل ڈیکلیئر کر دیا یہی وجہ ہے کہ یہ ساڑھے تین سال اس رپورٹ کو دبا کر بیٹھے رہے۔ مزید ...

