’’جسٹس فار زینب‘‘ احتجاجی مارچ
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مختلف سکولوں کے بچوں اور بچیوں کی طرف سے ’’جسٹس فار زینب‘‘ احتجاجی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سنگین جرائم جڑ سے ختم کرنے ہیں تو پھر شہباز شریف، رانا ثناء اللہ کو او ایس ڈی بنانا اور عدالتوں میں طلب کرنا ہو گا، فائرنگ کا حکم ایس پی، ڈی ایس پی کی سطح کا افسر دیتا ہے۔ شہباز شریف صرف لاشوں کی قیمت لگاتے ہیں۔ تیس، تیس لاکھ لے کر قصور پہنچ گئے، حکمرانوں میں اتنی جرات نہیں کہ دن کی روشنی میں قصور جاتے، جب حکمران پبلک کو فیس نہ کرسکیں تو پھر انہیں سٹیپ ڈاؤن کر جانا چاہیے۔ مزید ...

