آل پاکستان وکلاء کنونشن میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے 5 نکاتی قرارداد منظور
آل پاکستان وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ مظلوموں کی جنگ میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میرے دائیں بائیں بیٹھیں گی، جماعت اسلامی، مسلم لیگ، مجلس وحدت المسلمین اور دیگر جماعتیں بھی ہمراہ ہونگی۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف دلوانے کیلئے وکلاء کے اظہار یکجہتی سے حوصلے پہلے سے کئی گنا بڑھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کے ہر صفحہ پر قاتلوں کے نام درج ہیں۔ آل پاکستان وکلاء کنونشن میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے پانچ نکاتی مطالبات پر مبنی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ مزید ...

