شریف برادران اور حواریوں کی طلبی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے: ڈاکٹر طاہرالقادری
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ شریف برادران کو طلب نہ کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ جن گراؤنڈز پر پولیس افسران طلب کیے گئے ان سے زیادہ ٹھوس شواہد شریف برادران اور حواریوں سے متعلق مقدمہ کے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ فیصلہ آنے کے بعد اپنی رہائش گاہ پر وکلاء اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ فیصلے پر حیرت ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قتل عام دنیا نے قومی ٹی وی چینلز کے ذریعے براہ راست دیکھا۔ مزید ...

