مہنگائی کیخلاف عوام کی نظریں چیف جسٹس پر ہیں: عوامی تحریک فیصل آباد
پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر رانا طاہر سلیم، جنرل سیکرٹری میاں کاشف محمود، غلام محمد قادری، محمد فاروق طور نے سپریم کورٹ کے نوٹس کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس اضافہ سے غریب مہنگائی کی چکی میں پس جائے گا، دال، سبزی، روٹی تک مہنگی ہوگی اور مزدور کے لیے زندگی اجیرن ہو جائے گی، اس بات کا ایک بار پھر نوٹس لینے کی ضرورت ہے کہ سپریم کورٹ کے نوٹس لینے کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا گیا؟ اس لیے اب مہنگائی کیخلاف اب عوام کی نظریں چیف جسٹس آف پاکستان پر ہیں۔ مزید ...

