ظالم نظام کے خلاف عوامی تحریک کی قربانیاں سیاسی تاریخ کا نا قابل فراموش باب ہے: ڈاکٹر طاہرالقادری
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عوامی تحریک کے 29ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ظالم نظام کے خلاف عوامی تحریک کے کارکنان کی جدوجہد اور جانی قربانیاں پاکستان کی سیاسی تاریخ کا نا قابل فراموش باب ہیں۔ عوامی تحریک وہ واحد جماعت ہے جس نے دھاندلی زدہ انتخابی نظام میں اصلاحات لانے کیلئے لاکھوں کارکنان کے ہمراہ لانگ مارچ کیا اور آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی اہمیت کو اجاگر کیا، ملک گیر بیداری شعور مہم چلائی اور وطن عزیز میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے سیاسی جدوجہد کی۔ مزید ...

