سینیٹ الیکشن میں انسانوں کی بولیاں لگنا پوری قوم کیلئے شرمناک ہے، خرم نواز گنڈاپور کا پریس کانفرنس سے خطاب
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے ملتان میں صوبائی صدر میاں نور احمد سہو، سردار شاکر مزاری، سید الطاف شاہ گیلانی، ملک شوکت ڈوگر، راؤ محمد عارف رضوی اور مخدوم شہباز ہاشمی کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں یا تو جانوروں کی بولیاں لگتی ہیں یا پھر غلاموں کی مگر پاکستان واحد ملک ہے جہاں ممبران پارلیمنٹ کی بولیاں لگتی ہیں جو پوری قوم کیلئے شرمناک ہے۔ یہ سب موجودہ کرپٹ اور فرسودہ نظام کا شاخسانہ ہے جسے تبدیل کئے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ مزید ...

