حکومت اپوزیشن کا ہر عہدیدار کرپشن میں زیرتفتیش ہے: خرم نواز گنڈاپور
حکومت اپوزیشن کا ہر عہدیدار کرپشن میں زیرتفتیش ہے: خرم نواز گنڈاپور مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر، گلگت، بلتستان اور دنیا بھر میں تقریبات کا نعقاد ہوا۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے تحت مرکزی سیمینار صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی اور دیگر قائدین نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا سفر 1989میں شروع ہوا جسکا محور و مرکز پاکستان میں نظام کی تبدیلی، احتساب، اصلاحات اور عوام میں بیداری شعور رہا۔ مزید ...
اکستان عوامی تحریک کے 32 ویں یوم تاسیس کے موقع پر جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں ملتان، لودھراں، بہاولنگر، بہاولپور اور دیگر شہروں میں بھی تقریبات منعقد ہوئی۔ تقریبات میں پاکستان عوامی تحریک کے 32ویں یوم تاسیس کے کیک کاٹے گئے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کی روشنی میں نظام بدلنے کی جدوجہد کو تیز کرنے کا عزم کیا گیا۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پر سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام 17 اضلاع کی تحصیلوں، ٹاؤنز اور یونین کونسلز کی سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے یوم تاسیس کے موقع پر صدر سنٹرل پنجاب چوہدری بشارت جسپال فیصل آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھن، دھونس اور دھاندلی پر مشتمل انتخابی نظام ہی عوام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی اور کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ عوامی تحریک تبدیلی کی اصل آواز ہے، تبدیلی کے نام پر منافقت ہو رہی ہے، ٹی وی کی سکرین پر نظام کی مخالفت جبکہ اسمبلیوں میں اس نظام کو مضبوط بنانے کے لئے کام کیا جاتا ہے، کوئی اپوزیشن میں ہو یا حکومت میں سب کو حصہ مل رہا ہے۔ نظام کے خلاف بیان بازی کے باوجود سٹیٹس کو کی قوتیں اسی نظام کا استحکام چاہتی ہیں۔ عوامی تحریک نظام کی تبدیلی کی سب سے بڑی آواز ہے۔ کارکن پوچھتے ہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لئے اور کتنا صبر کریں؟۔ حکمران بتائیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار کب کٹہرے میں آئیں گے؟ کم از کم اس دور حکومت میں تو اس سوال کا جواب ملنا چاہیے؟۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور سمیت ملک بھر میں اظہار یکجہتی کیا گیا، لاہور پریس کلب کے باہر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے 24 گھنٹے کے اندر خلاف ورزی کی اور مسجد اقصٰی میں نماز کے لئے جمع فلسطینی مسلمانوں پر گرینیڈ پھینکے، معاہدے کے گارنٹر چپ کیوں ہیں، مسئلے کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں ہے، اسلامی دنیا میں جب بھی کوئی بحران جنم لیتا ہے یا جنگ مسلط کی جاتی ہے تو سلامتی کونسل مینڈیٹ کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہتی ہے۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے گورنر ہاؤس لاہور میں اسرائیلی مظالم کیخلاف اور فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ سیمینار میں شرکت کی۔ انہیں گورنر ہاوس کی جانب سے دعوت دی گئی تھی۔ اس موقع پر خرم نواز گنڈاپور نے اظہار خیال کرتے ہوئے فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک اور آدم ویلفیئر کے اشتراک سے نارتھ ناظم آباد میں 100 سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کے نائب صدر ڈاکٹر عدنان سامی، سیکرٹری سوشل میڈیا عدنان رؤف انقلابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکمرانوں نے غربت کے خاتمے کے بجائے غریب کو ختم کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ مزید ...
یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک نے کراچی میں بیداری شعور مہم کے تحت نظام بدلو موٹر سائیکل ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین اور سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کی۔ کراچی میں سہراب گوٹھ سے مزار قائد تک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ مرکزی صدر قاضی زاہد حسین اور خرم نواز گنڈاپور موٹر سائیکل پر سوار رہے۔ مزید ...
کاپی رائٹ 1989 - 2026 پاکستان عوامی تحریک. جملہ حقوق محفوظ ہیں