قائد تحریک منہاج القرآن کی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آڈیو لنک پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کے لئے تحریک انصاف کی حکومت میں بھی انصاف کا دروازہ نہیں کھلا۔ پاکستان کے تین بااختیار اور طاقتور ترین عہدیداروں کی یقین دہانی کے باوجود مظلوموں کو انصاف نہیں ملا۔ سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کے سامنے بننے والی جے آئی ٹی کو ایک ملزم کانسٹیبل کی درخواست پر کام کرنے سے عین اس وقت روک دیا گیا جب جے آئی ٹی اپنا سارا کام مکمل کر کے تفتیشی رپورٹ پیش کرنے جارہی تھی۔ مزید ...

