عوامی تحریک کے وفد کی روجھان جمالی میں میر ظفراللہ جمالی مرحوم کے صاحبزادے سے ملاقات
پاکستان عوامی تحریک کے وفد نے مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود کی قیادت میں روجھان جمالی میں سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کے صاحبزادے صوبائی وزیر میر عمر خان جمالی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود نے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ وفد میں سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری، حافظ وقار قادری، سیف اللہ خان بھنگر شامل تھے۔ مزید ...

