پاکستان عوامی تحریک کا لاہور میں تنظیم سازی، رکنیت سازی مہم شروع کرنے کا اعلان
پاکستان عوامی تحریک لاہور کے ہنگامی اجلاس میں رکنیت سازی اور تنظیم سازی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ رہنماؤں کو لاہور میں یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کا ٹارگٹ دیا گیا۔ عہدیداروں کو رکنیت سازی مہم کے تحت بلدیاتی الیکشن تک ایک لاکھ نئے کارکن بنانے کا ہدف دیا گیا۔ لاہور کی ہر یونین کونسل میں 5 سو سے 6 سو نئے کارکنان رجسٹرڈ کئے جائینگے۔ اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے اسیران کی رہائی پر انہیں مبارکباد دی گئی، اجلاس میں چینی کی قلت، آٹے کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ اور سٹریٹ کرائم بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ مزید ...

