اسیر محمد سلطان کو علاج کیلئے بلاتاخیر کراچی بھجوایا جائے، خرم نواز گنڈاپور کی گورنر پنجاب سے ملاقات
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اسیر محمد سلطان جو برین ٹیومر کے مریض ہیں اور جنہیں ڈاکٹرز نے میجر سرجری کیلئے جناح پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل کالج کراچی لیجانے کی ہدایت کررکھی ہے کے بلاتاخیر علاج شروع کروانے پر گفتگو کی۔ خرم نواز گنڈاپور نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ بغرض علاج کراچی لے جانے کے حوالے سے غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے اسیر محمد سلطان کی صحت روز بروز بگڑرہی ہے، لہٰذا کاغذی کارروائی میں مزید تاخیر نہ کی جائے اور اسے فوری علاج کیلئے کراچی بھجوایا جائے۔ مزید ...

