پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے رہنماوں کی ملاقات
پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات غلام علی خان نے پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد پی پی 18 کے جنرل سیکرٹری ملک فیصل زمان سے ملاقات کی۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک سرگودھا کے زیراہتمام بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق الرحمن نے خصوصی لیکچر دیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری آغا محمود حسین، ڈاکٹر ظفر علی ناز، طاہر جاوید، حافظ نذیر احمد، فہیم حیدر چیمہ، عمران ملک و دیگر مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنمابھی موجود تھے۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک pp70 حافظ آباد کا ورکرز کنونشن کا منعقد ہوا، جس کی صدارت ملک شفیق الرحمان اعوان (صدر پاکستان عوامی تحریک حافظ آباد) نے کی جبکہ میاں عبدالقادر آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک سنڑل پنجاب مہمان خصوصی تھی۔ کانفرنس میں عوامی تحریک کے ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن سے میاں عبدالقادر اور ملک شفیق الرحمان اعوان نے خطاب کیا۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک ضلع اٹک کے زیراہتمام تربیتی کنونشن منعقد ہوا، جس میں پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن میں ضلعی صدر اٹک ملک عبدالوحید، جنرل سیکرٹری حاجی یعقوب، ضلعی امیر تحریک حاجی لطیف قادری، اور دیگر تحصیلی عہدیداران نے شرکت کی۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے حوالے سے قومی اسمبلی کو گمراہ کیا، 14 بے گناہ شہریوں کے قتل کی ایف آئی آر جو عدالت کے حکم پر درج ہوئی وہ تاحال تھانہ فیصل ٹاؤن میں درج ہے وہ خارج نہیں ہوئی جس میں رانا ثناء اللہ سمیت نواز شریف، شہباز شریف نامزد ملزم ہیں اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد 4 سال تک پنجاب میں شہباز شریف کی حکومت رہی اور انہوں نے غیر جانبدار تفتیش نہیں ہونے دی، غیر جانبدار تفتیش کے لیے اسلام آباد میں 72 دن کا دھرنا بھی دیا گیا۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک چکوال کے زیراہتمام پریس کلب چکوال میں لیڈر شپ ٹریننگ کیمپ منعقد ہوا جس میں حافظ نذیر احمد اعوان صدر پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی، غلام علی میڈیا کوآرڈینٹر شمالی پنجاب پاکستان عوامی تحریک، عمر قریشی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال اور قاضی محمد شفیق صدر غلام علی میڈیا کوآرڈینٹر شمالی پنجاب پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب نے لیڈر شپ پر لیکچرز دیئے۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک چکوال کی قائدین کی پریس کانفرنس ضلعی دفتر پاکستان عوامی تحریک منعقد ہوئی۔ پریس کانفرنس میںقاضی محمد شفیق صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب، غلام علی میڈیا کوآرڈینٹر شمالی پنجاب پاکستان عوامی تحریک، طاہر ملک نائب صدر شمالی پنجاب، توقیر اعوان نائب صدر شمالی پنجاب، طاہر اعوان دلہہ، صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال، ساجد حسین اعوان صدر پاکستان عوامی تحریک تحصیل چکوال اور دیگر نے شرکت کی۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے زیراہتمام بلدیاتی کنونشن کا انعقاد ہوا، جس میں پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر چوہدری بشارت جسپال نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے فیصل آباد بھر میں بلدیاتی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اسیر محمد سلطان جسے ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کے خلاف پرامن احتجاج کرنے پر انسداد دہشتگردی عدالت نے پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی اسے برین ٹیومر ہے، کئی مہینوں کی کوششوں کے بعد علاج کے لیے اسے ملتان ہسپتال لایا گیا اور ظلم یہ کہ ہسپتال کے بیڈ پر بھی اس مظلوم قیدی کی ہتھکڑیاں نہیں کھلیں، دوسری طرف ملک لوٹنے والے بدمعاشوں اور قاتلوں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے بیرون ملک بھجوایا گیا۔ مزید ...
کاپی رائٹ 1989 - 2026 پاکستان عوامی تحریک. جملہ حقوق محفوظ ہیں