انسانی حقوق صرف پیسے والوں کو میسر ہیں: خرم نواز گنڈاپور
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرمرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق صرف پیسے والوں کو میسر ہیں، یہ نظریہ پاکستان اور اسلام کے نظام عدل کی نفی ہے۔ انصاف، تعلیم، صحت، روزگار اور جان و مال کا تحفظ یہ انسان کے بنیادی حقوق ہیں، مگر بدقسمتی سے یہ حقوق ہر شہری کو یکساں میسر نہیں ہیں۔ اجلاس سے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف، فراز ہاشمی، ضیاء الرحمن ضلج نے بھی خطاب کیا۔ مزید ...

