ڈاکٹر طاہرالقادری 17 جون کو شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 5ویں برسی پر اہم خطاب کریں گے
قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 17 جون کو شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 5ویں برسی پر ویڈیو لنک پر اہم خطاب کریں گے، برسی کی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہو گی، عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے فیصلے کے مطابق شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 5ویں برسی پر 300 سے زائد شہروں میں قرآن خوانی کی محافل منعقد ہونگی اور 16 جون بروز اتوار مرکزی قائدین شہدائے ماڈل ٹاؤن کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ مزید ...

