شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سمیت دنیا بھر کے سرکردہ دینی رہنماؤں کا اعلامیہ ۔ ۔ ۔ ۔ ڈنمارک میں ہونے والے ان واقعات کو کس طرح بھی قبول نہیں کیا جا سکتا جن میں اہانت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارتکاب کیا گیا ہے اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے اور اقوام عالم کے مابین اصلاح احوال کے اعلیٰ ترین مقصد کے حصول کے لئے اس قرآنی حکم سے روگردانی کی گئی ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اور ہم نے تمہیں قبائل اور اقوام کی صورت میں اس لئے پیدا فرمایا تاکہ تم ایک دوسرے کو جان لو۔ مزید ...
-
- 12 فروری 2006ء
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ایک بڑا اجتماعی مظاہرہ ہفتے کو کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں شمع رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروانوں نے حصہ لیا۔ اجتماع توہین رسالت پر مبنی خاکوں کی اشاعت پر مغربی پریس خصوصا ڈنمارک کے بے لگام پریس پر سراپا احتجاج بنا ہوا تھا۔ مزید ...
-
لاہور: منہاجینز ڈے کے موقع پر مجلس مذاکرہ
- 17 اپریل 2004ء
مورخہ 17 اپریل 2004ء کو منہاجینز کے زیراہتمام لاہور میں مرکز منہاج پر ایک مجلس مذاکرہ منعقد ہوئی، جس میں مرکز پر موجود منہاجینز شریک ہوئے۔ رانا محمد ادریس، جواد حامد، محمد شعیب اور مستظہر سعید نوشاہی نے اظہار خیال کرتے ہوئے سال گزشتہ میں منہاجینز کی اجتماعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ دریں اثناء 12 ربیع الاول کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونے والی سالانہ محفل میلاد اور جھنگ میں پیش آمدہ الیکشن میں منہاجینز کی طرف سے بھرپور کارکردگی کے لئے منصوبہ بندی کی گئی۔ مزید ...
-
- 01 جنوری 2001ء
کراچی کی ممتاز سماجی شخصیت محمد شفیع سٹیل والا پی ای سی ایچ ایس میں منعقدہ ایک تقریب میں خواجہ سٹریٹ کو گزشتہ 25 سالوں سے کراچی کی سب سے خوبصورت سٹریٹ بنائے رکھنے پر پاکستان عوامی تحریک (سندھ) داد رسی سیل کے چیئرمین خواجہ محمد اشرف کو سلور جوبلی ایوارڈ، جبکہ ان کی فروغ نعت اور سماجی خدمات کے اعتراف میں لائف ایچیومنٹ ایوارڈ دے رہے ہیں۔ مزید ...

