سبق سکھائیں، منہاج القرآن سیکریٹریٹ پرپولیس کی چڑھائی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
لاہور(نمائندہ خصوصی ) ماڈل ٹاﺅن میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹریٹ اورڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ پرپولیس چڑھائی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی مخالفت کے باوجود صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ نے سبق سکھانے کے احکامات صاد رکیے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں گذشتہ روز ہونیوالی ایک میٹنگ میں رانا ثنا ءاللہ نے انتظامیہ کوہدایت کہ منہاج القرآن میں کارروائی کریں تاہم کمشنر لاہور نے کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے آپریشن میں نہ جانے کا مشورہ دیا۔ راناثناءاللہ کارروائی پر بضد تھے اور اُنہوں نے ہدایت کی کہ مستقبل میں عوامی تحریک کو کنٹرول کرنے کے لیے کارروائی ناگزیر ہے۔ مزید ...

