ایک کروڑ نمازی نکلیں گے تو گیدڑ بھاگ جائیں گے، انقلاب چند دنوں میں آئیگا: طاہرالقادری
لاہور : ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نمازی نکلیں گے تو سب گیدڑ بھاگ جائیں گے، ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت اسی سال ہوگی، حکمرانوں نے تمام وسائل لاہور میں اکھٹے کئے ہیں، انقلاب چند دنوں میں آئے گا۔ سماء کے پروگرام ہم لوگ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ عوام حکمرانوں سے نجات کیلئے ضرور نکلیں گے، لوگ جلد ان کے بت توڑ ڈالیں گے، دیوانے کا خواب کہنے والوں کو جلد پتہ چل جائے گا، انقلاب آیا تو حکمرانوں کو دن میں تارے نظر آئیں گے۔ مزید ...

