آخری سانس تک میں اور میرے کارکن ظالمانہ نظام سے لڑیں گے: ڈاکٹر طاہرالقادری
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کینیڈا سے ویڈیو لنک پر عوامی تحریک کے آل پاکستان ورکرز کنونشن سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک واحد جماعت ہے جس نے مرکزی قیادت کے انتخاب کیلئے یونین کونسل کے کارکنان کو ووٹ کے استعمال کا حق دیا۔ انہوں نے نو منتخب عہدیداروں ڈاکٹر رحیق عباسی، خرم نواز گنڈا پور ودیگر کو انکے انتخاب پر مبارک دی اور ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے انقلاب کیلئے لازوال قربانیاں دیں، مجھے اپنے کارکنوں کی قربانیوں پر فخر ہے مزید ...

