سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی: ڈاکٹر حسین محی الدین
ڈاکٹر حسین محی الدین نے عوامی تحریک گوجرانوالہ کے امن یوتھ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سپریم کورٹ نے 18 کروڑ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی، پنجاب کی حکمران جماعت کو پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی اداروں کو مسلسل 7سال تک تالے لگا کر رکھنے کا ریکارڈ مبارک ہو۔ سپریم کورٹ کی خصوصی دلچسپی سے انتخابات کی امید پیدا ہوئی ہے۔ بلدیاتی اداروں کو ملنے والے 150ارب روپے کا آج تک آڈٹ نہیں ہونے دیا گیا۔ موجودہ حکمرانوں نے 7سال میں بلدیاتی اداروں کے 700 ارب سرکاری ایڈمنسٹریٹرز کے ذریعے پسندیدہ منصوبوں پر خرچ کیے جن کا آڈٹ اور حساب ہونا ابھی باقی ہے۔ مزید ...

