لودہراں: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد
لودہراں: پاکستان عوامی تحریک کے ڈویژنل ناظم چوہدری قمر عباس دھول نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں بھیجا جائے تا کہ میرٹ پر مقدمہ کی سماعت ہو سکے اور مظلوم نہتے کارکنوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کے ذریعے حکمرانوں پر دباؤ جاری رکھیں گے اس سلسلہ میں 22 فروری بروز اتوار دن 1 بجے ملتان گھنٹہ گھر سے نواں شہر تک ریلی نکالی جائے گی جس میں ہزاروں کارکنان شریک ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک یونین کونسل سمرا اور یونین کونسل 49 ایم پر منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مزید ...

