فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام عظیم الشان عوامی فیملی میلہ
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام منعقدہ عوامی فیمیلی میلہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا پاکستان کا کرپٹ، فرسودہ سیاسی نظام زمین بوس ہونے کو ہے، پاکستانی قوم گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دینے کے لئے قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مارچ کے مہینے میں پاکستان آ رہے ہیں اور انقلابی جدوجہد جہاں سے ختم کی تھی وہیں سے شروع کرے گے۔ انہوں نے کہا کہ انقلابی جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک غریب کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں آ جاتی اور یہ غریب کش نظام سمندر برد نہیں ہو جاتا۔ مزید ...

