عوامی تحریک کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان، سیاسی اتحاد قائم
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے درمیان اتحاد اور 4 نکات پر مشتمل ماڈل ٹاؤن ڈیکلریشن پر دستخط کئے گئے، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے بلدیاتی اور آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے فارمولہ طے کرنے کیلئے تین تین ارکان پر مشتمل 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ معاہدے کے بعد عوامی تحریک کا پی پی 147سے امیدوار اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ تحریک انصاف کے امید وار شعیب صدیقی کے حق میں دستبردار ہو گئے اور عوامی تحریک نے NA-122 اور پی پی 147 سے علیم خان اور شعیب صدیقی کی بھر پور حمایت اور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کی طرف سے چودھری محمد سرور اور عوامی تحریک کی طرف سے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے معاہدے پر دستخط کئے۔ مزید ...

