الیکشن لڑنے والے امیدوار کونسلوں میں عوامی اپوزیشن لیڈر بنیں: ڈاکٹر حسن محی الدین کا کنونشن سے خطاب
پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام منعقدہ بلدیاتی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار اپنی اپنی یونین کونسلوں میں عوامی اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کریں۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے غریب عوام کو انصاف اور آئینی حقوق دلوانے کیلئے دھرنا دیا۔ عوامی تحریک کا سیاسی سفر ظالمانہ نظام کی تبدیلی تک بلاتعطل جاری رہے گا۔ عوامی تحریک کے امیدوار چیئرمینوں کی کارکردگی پر نظر رکھیں اور ان کی گردنوں پر انگوٹھا رکھ کر عوامی مسائل حل کروائیں۔ کرپشن کے خاتمے کی مہم کا آغاز یونین کونسلوں سے کریں۔ مزید ...

