لاڑکانہ: پاکستان عوامی تحریک کی گو نواز گو ریلی
پاکستان عوامی تحریک لاڑکانہ نے پانامہ لیکس کے تناظر میں شریف فیملی کی ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ اور کرپشن کے خلاف ’گو نواز گو‘ ریلی کا اہتمام کیا۔ ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک لاڑکانہ کے ضلعی صدر امیر احمد قادری کر رہے تھے۔ احتجاجی ریلی بندر روڈ سے شروع ہوئی جو پاکستان چوک اور جناح پارک سے ہوتی ہوئی لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء وزیراعظم سے استعفیٰ اور لوٹی ہوئی رقم واپس لانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مزید ...

