کراچی: حکمرانوں کی میگا کرپشن کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کی گو نواز گو ریلی
پاکستان عوامی تحریک کراچی نے 8 اپریل 2016 کو پاناما لیکس کے انکشافات کے تناظر میں حکمران خاندان کی منی لانڈرنگ و ٹیکس چوری اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کی عدم فراہمی پر گو نواز گو ریلی کا اہتمام کیا۔ ریلی جنگ پریس سے شروع ہو کر سندھ اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں شریک پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان گو نواز گو، جعلی حکومت نامنظور اور جعلی کمیشن نامنظور کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کیلئے انصاف نہ ملنے پر بھی احتجاجی نعرے لگائے مزید ...

