ملتان: پٹواریوں کے ذریعے حکومت کرنے والوں نے کسانوں کو پٹواریوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے: راؤ عارف رضوی
پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے میڈیا کوآرڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی نے کہا ہے کہ پٹواریوں کے ذریعے حکومت کرنے والے حکمرانوں نے کسانوں کو باردانے کی تقسیم کے نام پٹواریوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا۔ پاکستانی معیشت میں ذراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، مگر حکمران کسانوں کو ریلیف مہیا کرنے کی بجائے ان کے لئے مسلسل پریشانیاں پیدا کررہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے میڈیا آفس میں پاکستان عوامی تحریک ضلع وہاڑی کے صدر چوہدری اقبال یوسف کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران کی۔ مزید ...

