عوامی تحریک کے وفد کی مجلس وحدت المسلمین کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت
پاکستان عوامی تحریک کے وفد نے اسلام آباد میں مجلس وحدت المسلمین کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور راجہ نا صر عباس کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ وفد نے عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی قیادت میں احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا۔ خرم نواز گنڈا پور نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ ہم مجلس وحدت المسلمین کے مطالبات کو حقائق پر مبنی سمجھتے ہوئے انکی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ایک مخصوص کمیونٹی کو ٹارگٹ کرنا ملک میں فرقہ ورانہ فسادات پھیلانے کی سازش ہیں جس کا حکومت نے با ر بار یاد ہانیوں کے باوجود نوٹس نہیں لیا اور مجبوراً راجہ ناصر عباس کو بھوک ہڑتال جیسے انتہائی اقدام کی طرف آنا پڑا۔ مزید ...

