سانحہ ماڈل ٹاؤن کو دوسال مکمل، چشم کشا حقائق پر مبنی تحقیقاتی ڈاکومنٹری جاری
سانحہ ماڈل ٹائون کو دوسال گزرگئے۔ لیکن مظلوم خاندانوں ابھی تک انصاف کے سورج کو طلوع ہوتا دیکھنے کے منتظر ہیں۔ پروڈیوسر و سکرپٹ رائٹر رضی طاہر اور انکی ٹیم نے ’’ دی بیرئیرز‘‘ ڈاکومنٹری جاری کردی۔ جس میں سانحہ ماڈل ٹائون کے پس پردہ حقائق اور مکمل کہانی کو دکھایا گیا ہے۔ ڈاکومنٹری میں سینئر صحافی و تجزیہ کار اسد کھرل کے انٹرویو شامل ہیں، جس میں انہوں نے چشم کشا انکشافات کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے کچھ کرداروں کو بیرون ملک روانہ کردیا گیا، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ ہائوس سے براہ راست اس کو مانیٹر کیا جارہا تھا۔ مزید ...

