آل شریف کے اقتدار کا خاتمہ ہو گا، انہیں انڈیا کے سوا کہیں پناہ نہیں ملے گی، ڈاکٹر طاہرالقادری
ڈاکٹر طاہرالقادری نے لاہور مال روڈ پر عوامی تحریک کے زیراہتمام منعقدہ قصاص مارچ اور دھرنے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون کا قصاص لینے اور پانامہ لیکس کے کرپٹ کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی تحریک کا با ضابطہ آغاز کر دیا، اب آل شریف کے اقتدار کا خاتمہ ہو گا اور انڈیا کے سوا انہیں کوئی پناہ نہیں دے گا۔ حکمران اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں کہ میرے بغیر بھی میرے کارکنوں کا کیا جذبہ ہے جب اس تحریک میں میں شامل ہوں گا تو پھر قاتلوں اور قومی خزانے کے لٹیروں کی گرفتاریاں ہو گی اور وہ اپنے انجام سے دو چار ہوں گے۔ مزید ...

