مشائخ کانفرنس: 50 سے زائد نامور مشائخ عظام کا انقلاب کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی مکمل حمایت کا اعلان
پاکستان بھر کے50 سے زائد نامور مشائخ عظام نے انقلاب کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے جہاں ڈاکٹر طاہر القادری کا پسینہ گرے گا وہاں اپنا خون بہانے سے دریغ نہیں کریں گے۔ اپنے آباؤ اجداد کے محبت بھرے پیغام کو نگر نگر پہنچائیں گے۔ انقلاب کا حصہ بن کر تحریک پاکستان کی یاد تازہ کریں گے۔ ظالم حکمرانوں کے ہوس اقتدار نے امت مسلمہ کو ذلت کے گڑھے میں دھکیل دیا۔ معاشی دہشت گردی سے عوام فاقہ کشی کا شکار ہو چکی ہے۔ غریب اپنے گردوں اور بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور، غریب بچیوں کے بال سہاگ سے پہلے سفید ہو جاتے ہیں۔ مزید ...

