انقلاب کے بعد 10 لاکھ افراد شریک اقتدار کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا تاجر کنونشن سے خطاب
پاکستان عوامی تحریک ٹریڈرز ونگ کے زیراہتمام تاجر کنونشن کا مرکزی سیکرٹریٹ میں انعقاد کیا گیا جس میں 25 سے زاہد تاجر تنظیموں کے راہنماؤں نے شرکت کی۔ تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ عوامی تحریک کی تنظیمات نے لاکھوں بے روزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کی فہرستیں تیار کرنا شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے تمام طبقات کے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو مرکزی سیکرٹریٹ میں اپنی درخواستیں اور لسٹیں بنا کر جمع کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ انقلاب کے بعد فی الفور انکو ملکی بھاگ ڈور میں شامل کر دیا جائے۔ مزید ...

