پاکستان عوامی تحریک چکوال کے زیر اہتمام آپریشن (ضرب عضب) کی حمایت میں ریلی
پاکستان عوامی تحریک چکوال کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح چکوال میں بھی پاک فوج کے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کی حمایت میں ایک ریلی نکالی گئی جو دفتر پاکستان عوامی تحریک جی پی او سے شروع ہوئی اور بھون چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی اور فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ ریلی میں خواتین نے بھی شرکت کی۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی کال پر گزشتہ جمعہ سے لگاتار 5جمعۃ المبارک تمام تحصیلوں میں فوج سے اظہار یکجہتی اور آپریشن کی حمایت میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مزید ...