حکمرانوں نے ماڈل ٹاؤن کو غزہ بنا دیا: طاہر القادری
لاہور: (دنیا نیوز) اپنی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکومت نے ماڈل ٹاؤن کو غزہ میں تبدیل کر دیا ہے۔ ماڈل ٹاؤن جانے والے تمام راستے سیل کر دیئے گئے ہیں پنجاب پولیس انسانیت کھو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم شہدا کے لیے آنے والوں پر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ پنجاب کو جیل بنا دیا گیا ہے۔ حکومت نے ان کے اور چوہدری برادران کے محافظوں کو بھی واپس بلا لیا ہے۔ مزید ...